8 اکتوبر 2016 - 10:21
ہیٹی میں طوفان نے تباہی مچادی، ساڑھے تین سو سے زائد افراد ہلاک

برا‏عظم جنوبی امریکہ کے ملک ہیٹی میں آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں تین سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی میں متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے کئی عشرے کے دوران آنے والے اب تک کے شدید ترین طوفان میتھیو نے ملک کے غریب آبادی والے علاقوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ حکام نے تین سو چالیس ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے جانی نقصان میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مختلف علاقوں میں درخت گرگئے اور مکانات کی چھتیں گرگئی ہیں جبکہ سیلابی پانی ‎سڑکوں میں بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ تباہی ہیٹی کے روچے باتئیو قصبے میں ہوئی جہاں اسی فی صد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

میتھیو طوفان شمالی امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس طوفان کو کیتھرینا طوفان سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں نو فٹ سے بھی زیادہ بلند لہریں سمندر میں پیدا ہو رہی ہیں۔

طوفان کے پیش نظر، امریکی ریاست فلوریڈا اور کیرولائینا میں کے ساحلی علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169