5 اکتوبر 2016 - 15:59
افغانستان میں داعشیوں کی نابودی اور موت

افغان سیکورٹی فورس نے صوبہ ننگرہار میں چھیانوے داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننگرہار کے تین اضلاع کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد اچین، پچیراگام، ھسکہ مینہ اور دیگر علاقوں میں اپنے بڑے اڈے قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ عرصہ پہلے تک افغان حکام ملک میں داعش کے وجود سے انکار کر رہے تھے۔

.......

/169