اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام تہران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے لبنان، سگریڈ کاگ سے بات چیت کرتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام علاقائی اور عالمی بازیگر مشترکہ سوچ اپنا کر سیاسی راہ حل کی پیروی کریں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں امن و استحکام کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ نے خطے کے بحرانوں کے نتیجے میں لبنان پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین لبنان میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ خطے کے تمام ملکوں کو، سیاسی راہ حل کے حصول میں لبنانی دھڑوں کی مدد کی غرض سے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرنا چاہیے۔
.....
/169