اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان؛ راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کی امام بارگاہ قائم آل محمد (ص) کے متولی نذر حسین اور ان کے ساتھی دلدار حسین کو نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کا یہ سانحہ ٹیکسلا کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود واقع حسن کالونی میں پیش آیا۔ حسن کالونی میں امام بارگاہ قائم آل محمد (ص) کی حال ہی میں تعمیر مکمل ہوئی تھی۔ اسی امام بارگاہ کے متولی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کو موٹر سائیکل پر سوار دشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا جب وہ امام بارگاہ سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مومینن کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے شہیدوں کی لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲