4 اکتوبر 2016 - 14:03
یمنی فورسز کا سعودی مزدوروں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ لحج میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں سعودی مزدوروں کو سخت جانی نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ لحج میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں سعودی مزدوروں کو سخت جانی نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ لحج کے علاقہ کہبوب میں سعودی رعب کے مزدوروں پر میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی طرف سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 30 ہزآر سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

.......

/169