اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے صوبوں جیزان اور نجران پر میزائل داغے ہیں- ان حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے-
یمنی فوج نے اسی طرح سعودی اتحاد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ان فوجیوں کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی روک دی- ان حملوں میں اکیس سعودی ایجنٹ ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔
سعودی امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دس بار سے زائد صوبہ صعدہ کے شہر باقم پر بمباری کی ہے-
ان لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ کے شہر میدی کے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا ہے-
جنوبی یمن کے صوبے تعز کے بھی بعض علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں نے حملے کئے ہیں- ان حملوں میں سات یمنی شہری کہ جن میں سب بچے تھے شہید اور زخمی ہوگئے-
یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-
سعودی عرب یمن پر حملے کے ذریعے اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169