3 اکتوبر 2016 - 11:33
ایران کے وزیر خارجہ کی تہران میں سویڈن کے سابق وزیر اعظم سے ملاقات

سوئیڈن کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے تہران میں جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ہے-

اہل بیت(ع) نیز ایجنسی۔ابنا۔ اس ملاقات میں سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین، علاقے میں صیہونی حکومت کے تخریبی کردار، مشترکہ جامع ایکشن پلان اور ایران و یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی -

سوئیڈن کے سابق وزیر اعظم اور وزیرخارجہ 'کارل بیلڈٹ"  نے جو یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل کے ایک وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، پیر کی صبح کو وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی اہم ترین تبدیلیوں منجملہ شام  کی صورتحال اور اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل نیز جنگ بندی اور جھڑپوں کے خاتمے کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا -

کارل بیلڈٹ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران کا سرکاری دورہ کرچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز