اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر جنرل رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی ہر طرح کی دھمکیوں اور جارحیت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دے گا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ جنرل محسن رضائی نے اتوار کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت ایسی ہے کہ دشمن میں ایران کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی ہمت نہیں ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے سبھی ملکوں کو امن و صلح کی دعوت دیتا ہے، کہا کہ دیگر ملکوں کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور دوسرے ممالک میں بدامنی پھیلانے کا نتیجہ کسی کے لئے بھی اچھا نہیں ہو گا- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجیک پالیسی علاقے میں امن و صلح پر استوار رہی ہے اور وہ ہرگز جارحانہ عزائم نہیں رکھتا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر نے کہا کہ آج ایران میں پوری طرح امن قائم ہے اور یہ اسلامی انقلاب کی برکت اور ایران کے جوانوں کے جذبہ شہادت و فداکاری کی مرہون منت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲