2 اکتوبر 2016 - 10:29
یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد دہشتگرد فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ جوف میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الجوف کے نواحی علاقے المتون کے قریب کئے گئے اس حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سعودی اتحاد کے تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب کے صوبے عسیر سے ملنے والی خبروں کے مطابق یمنی فوج کے حملے میں سعودی فوجیوں کی ایک گشتی گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ جیزان کے علاقے الخوجہ کے قمر نامی گاؤں پر بمباری کی۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر الخویجہ میں ایک ٹیکنیکل کالج پر بھی بمباری کی۔ فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169