1 اکتوبر 2016 - 11:17
شمخانی: ڈرون طیاروں کی طاقت دفاعی توانائی کا اہم حصہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے ایران کی دفاعی قوت کا اہم حصہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے ہفتے کو سپاہ پاسداران کی ڈرون پروڈکشن لائن اور ڈرون طیاروں کی توانائیوں کی نمائش کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ فوجی ڈرون طیاروں کی صنعت میں تحقیقی قوت، پروڈکشن، ہدف کا پتہ لگانا اور ہدف پر ٹھیک وار کرنا یہ وہ جملہ عوامل ہیں جو طاقت کے توازن میں تبدیلی لانے اور فوجی برتری کے لئے اہم ثابت ہوتے ہیں- انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس اور ظالمانہ پابندیوں کے تجربات نے اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ سیکھا دیا ہے کہ مقامی سطح پر دفاعی بنیادوں کو مستحکم اور دفاعی صنعت میں ترقی و پیشرفت کے بغیر پائیدار امن و سلامتی کی برقراری ممکن نہیں ہے- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات نے بھی ثابت کیا ہے کہ دفاعی طاقت کے بغیر امن و صلح کے سائے میں زندگی بسر کرنا محال ہے، کہا کہ ایران کی دفاعی اور حملہ کرنے والی توانائی پیچیدہ، چند جہتی اور ملکی توانائیوں اور دینی تعلیمات پر استوار ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ اس دفاعی طاقت کو کبھی بھی توسیع پسندانہ یا جارجانہ عزائم کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کیا جائے گا- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی ڈرون طاقت سخت اقتصادی حالات اور پابندیوں کے زمانے میں حاصل ہوئی ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عملی میدان میں ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لئے مروجہ اور روایتی دفاعی طاقت و توانائی کے حصول کے لئے کسی حد یا بندش کا قائل نہیں ہے۔

.......

/169