اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ زین العابدین قربانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معارف دینی کی تدریس کے نئے طریقے دشمن کی مذموم چالوں کو سمجھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین معاون ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معارف دین میں نئے طریقوں اور روشوں کو متعارف کروانا ملک کے ماہرین کے مرہون منت ہے جنہوں نے کافی کوشش کے بعد ان طریقوں کو متعارف کروایا، جس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں نہایت برجستہ اور علمی کمال کے حامل علما موجود ہیں جنہوں نے اسلام کی تبلیغ اور افزائش میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہمیں ان کی کوششوں کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات کی تبلیغ اور ترویج کا سبق ہم نے امام حسین علیہ السلام کے دستر خوان سے لیا ہے۔
محرم الحرام میں تبلیغات کے حوالے سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علماء دین کو اپنی زبان اور قلم کے ذریعے دینی حقائق کو بیان کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169