29 ستمبر 2016 - 20:07
بحرینی وزیر خارجہ کا اسرائیلی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اسرائيلی صدر شیمون پیرز کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اسرائيلی صدر شیمون پیرز کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بحرینی وزير خارجہ نے فلسطینیون کا قتل عام کرنے والے خونخوار اسرائیلی صدر کو مرد جنگ اور صلح قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی اس پر رحمت کرے۔ عرب رہنماؤں کی طرف سے اسرائيلی صدر کی موت پر اسرائیلی حکومت کے ساتھ ہمدردی کے اظہار پر عرب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

.......

/169