29 ستمبر 2016 - 14:33
صدر روحانی کا دورہ قزوین،  800 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے 28ویں صوبائی دورے کے موقع پر صوبہ قزوین میں 800 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے 28ویں صوبائی دورے کے موقع پر صوبہ قزوین میں 800 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا.

صدر مملکت حسن روحانی نے صوبہ قزوین کے دورے کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 800 تعمیراتی، زراعت، تعلیم، سیاحتی، صنعتی اور صحت کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا.

انہوں نے 11 مزید منصوبوں کے حوالے سے انتظامیہ کو احکامات جاری کئے اور ان تمام منصوبوں کے آغاز سے 3736 ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے.

اس موقع پر صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دنیا کے ممالک کے ساته تعلقات کو بحال کرنا ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک یہ ہے.

انہوں نے ملکی ترقی میں صوبہ قزوین کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ اپنے تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی نقطہ نظر سے اہم تها اور اب ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے جلد یہ ایک تجارتی اور سیاحتی مرکز بن جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز