29 ستمبر 2016 - 14:05
سینئر ایرانی نائب صدر کی قازقستان کے نو منتخب وزیراعظم مبارک باد

سینئر ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے ایک پیغام میں قازقستان کے نو منتخب ہونے والے وزیراعظم بکیٹجان سگوینوٹیو کو مبارک باد پیش کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سینئر ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے ایک پیغام میں قازقستان کے نو منتخب ہونے والے وزیراعظم بکیٹجان سگوینوٹیو کو مبارک باد پیش کی.

انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ قازقستان کے نئے وزیراعظم تہران اور استانہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کی سطح کو بڑهانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے.

قازقستان کے نو منتخب ہونے والے وزیراعظم بکیٹجان سگوینوٹیو 2013 سے نائب وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دے رہے تهے جن کو قازق صدر نور سلطان نظر بائیف نے ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲