اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکهیں گے.
یہ بات صدر مملکت 'حسن روحانی' نے شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر 'ہدیہ خلف عباس' کے ساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام سمیت تمام علاقائی ممالک کی سالمیت اور اقتدار کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور کسی بهی ملک کی سرحد میں تبدیلی خطے کے مفاد میں نہیں ہو گی.
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ پارلیمانی تعلقات کو زیادہ فروغ دینے کی کوششوں کو جاری رکهنا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے شامی عوام کی مدد کرنا چاہئے.
اس موقع پر ہدیہ خلف عباس نے کہا کہ دشمنوں کی مختلف سازشوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شامی عوام کا ایک بڑا حامی رہا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲