26 ستمبر 2016 - 13:25
ولید المعلم: بان کی مون کا بیان شرمناک اور عالمی ادارے کے منشور کے منافی ہے

شام کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کو شرمناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے پیر کے روز اپنے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان عالمی ادارے کے منشور کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ، بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والے تنازعات کو منصفانہ طریقے سے حل کرانے ناکام ہو گیا ہے۔

ولید المعلم نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا کے بیان پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے لیے کسی بھی قسم کی پیشگی شرط کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسٹفین ڈی مستورا مذاکرات کے فریق نہیں بلکہ ثالث ہیں لہذا انہیں اپنی حدود میں رہ کر بات کرنا چاہیے۔ ولید المعلم نے ایک بار پھر کہا کہ شامی فوج کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری دہشت گردوں کے ساتھ ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کے فورا بعد دہشت گردوں نے دیرالزور کے ہوائی اڈے کے قریب واقع شامی فوج کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کا آغاز کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169