اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جوف کے الغیل علاقے میں سعودی عرب کے کرائے کے جنگجؤوں کی ایک بکتربند گاڑی کہ جو یمنی فوج اور رضاکار فورس کے اڈوں کی جانب پیشقدمی کی کوشش کررہی تھی دھماکے سے تباہ ہوگئی- اس کے نتیجے میں کئی کرائے کے جنگجو ہلاک ہوگئے-
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپخانوں نے صوبہ جوف کے صبرین علاقے میں اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سعودی ایجنٹ اکٹھا ہوتے تھے- اس کے نتیجے میں بھی کئی سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہوگئے- صوبہ لحج کے علاقے کراج میں چار سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں-
سعودی عرب کے علاقے نجران میں نھوقہ فوجی اڈے پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کے حملے میں اس علاقے میں تعینات فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور اس فوجی اڈے پر تعینات سعودی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲