اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو تہران میں کنییا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "جاسٹین ادناہون" سے ملاقات میں کہاکہ کینیا، براعظم افریقا میں ایران کے دوست ملکوں میں سے ایک ہے اور تہران مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی میدانوں میں نیروبی کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتاہے-
صدر حسن روحانی نے ٹیکنیکل اور انجینیئرنگ کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سڑک سازی ، ڈیم کی تعمیر اور انرجی کے شعبوں میں کینیا کے پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے کے لئے نیروبی کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے -
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ ایٹمی معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا راستہ پہلے سے بھی زیادہ ہموار ہوگیا ہے -
انہوں نے دہشت گردی کو پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج قراردیا اور کہا کہ اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیاجانا ضروری ہے - ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ کے میدان میں بھی ایران اور کینیا، علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں -
کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ادناہون نے بھی اس ملاقات میں کہاکہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سبھی میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہے - کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد تہران اور نیروبی کے درمیان تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا راستہ ہموار ہوگیا ہے -
.......
/169