25 ستمبر 2016 - 17:15
سعودی لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں ایک ہی گھرانے کے ۸ افراد شہید+ دردناک تصاویر

صوبہ اِب کے علاقے جبلہ میں سعودی جنگی طیاروں نے رہائشی مکانوں پر بہیمانے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے ۸ افراد شہید اور ۱۰ زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے صوبہ ’’ِاب‘‘ کے رہائشی علاقوں پر کئے گئے سعودی لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں کم سے کم ۱۷ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ اِب کے علاقے جبلہ میں سعودی جنگی طیاروں نے رہائشی مکانوں پر بہیمانے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے ۸ افراد شہید اور ۱۰ زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تاہم مکانوں کے ملبے کے نیچے مزید لاشوں کے پائے جانے کا احتمال بھی پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی روزانہ دسیوں مظلوم یمنیوں کو خاک و خوں میں یکساں کر رہے ہیں اور دنیا ساری خاموشی سے ان کا تماشا دیکھ رہی ہے نہ مسلمانوں کے کانوں میں جوں تک رینگتی ہے نہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے مدعی تنظیموں کو کہیں ظلم ہوتا ہوا نظر آتا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

لیبلز