25 ستمبر 2016 - 09:14
امریکہ شام میں دہشت گردوں کو مضبوط بنا رہا ہے: سابق وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو شام میں دہشت گردوں کے کمزور ہونے پر تشویش ہے اس لئے وہ شام میں دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکہ کو شام میں دہشت گردوں کے کمزور ہونے پر تشویش ہے اس لئے وہ شام میں دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی نہیں چاہتے کہ شامی جنگی طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کریں یہی وجہ ہے کہ امریکہ شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے شامی فوج کو کمزور کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کی تلاش کررہا ہے۔

.......

/169