اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دسیوں یمنی خواتین نے دارالحکومت صنعا میں دھرنا دے کر اور مظاہرہ کرکے یمن کی عورتوں اور بچوں کے خلاف سعودی امریکی اتحاد کے ظالمانہ جرائم جاری رکھنے کی مذمت کی-
مظاہرین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن کے مختلف صوبوں میں سعودی اتحاد کے جرائم یمنی عوام کو دشمن کے مقابلے میں استقامت اور ملک کی آزادی و خود مختاری کے دفاع سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتے- سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح کو صوبہ صنعا، صعدہ اور الحدیدہ پر بیس بار سے زیادہ بمباری کی -
۔۔۔۔۔۔۔
/169