اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی ایرانی سلامتی مشیر نے صہیونی وزیراعظم کی حالیہ ترین ہرزہ سرائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں دی گئی معیاد ختم ہونے کے بعد سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کے سوا مزید کسی حد کو تسلیم نہیں گریں گے.
یہ بات اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے گزشتہ روز شہیدوں کے اہل خانہ اور غازیوں کے ساته ایک ملاقات کے موقع پر کہی.
انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے 71ویں سالانہ اجلاس میں ناجائز صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ایران مخالف بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مسلسل ایران کے ساته علاقائی صورتحال پر مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خطے میں امریکیوں کی منصوبہ بندی اور پالیسی کو شکست ہوگئے ہے، مگر امریکیوں کے ساته مذاکرات نہ کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکہ خفیہ اور واضح طور پر دہشتگردوں اور ان حکومتوں جو تشدد پسند عناصر کی پشت پناہی کرتی ہیں، کی حمایت کرتا ہے.
ایڈمیرل شمخانی نے اسلامی ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ اجتماعی تعاون اور تعلقات کے فروغ کے ذریعے سے مشترکہ دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں.
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک نے ناجائز صہیونی ریاست کے ساته خفیہ تعلقات قائم کئے ہیں جو فلسطینی قوم کے ساته کهلی غداری ہے اور ایسے اقدامات سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.
ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ اسلامی ریاستوں کی پارلیمنٹ ایک دوسرے کے خلاف قراردادوں کی منظور دینے کی بجائے امریکی سازشوں کا مقابلہ اور ناجائز صہیونی ریاست کو ٹهکانے لگانے کے لئے غور و فکر کریں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲