اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، مادر وطن کے چپے چپے کاہر قیمت پر دفاع کیاجائےگا ۔ کھاریاں میں انسداد دہشت گردی مرکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اجنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم کے جذبے اور سکیورٹی فورسز کے پیشہ وارانہ عزم سے دہشت گردوں کو شکست دی۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے ،عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کسی کو ہماری بہادر افواج اور اس کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے، ہماری بہادر افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169