اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے لیے ہونے والےانتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر پوتین کی حکمران جماعت کو برتری حاصل ہے۔ روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً سات فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ اگرچہ یہ کامیابی کے لیے کافی نہیں، لیکن اب تک صدر پوتین کی حکمران جماعت کو سبقت حاصل ہے ۔
تاہم ابتدائی نتائج میں یہ واضح ہونا شروع ہو گیا ہےکہ صدر ولادیمیر پوتین کی حکمران جماعت پھر سے انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے چوتھی بار صدر بننے کے امکانات روشن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169