اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوارکی درمیانی رات سے دیرالزور شہر پر جو بمباری شروع کی تھی وہ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے -
روس اور شام کے جنگی طیاروں نے داعش کی سپلائی لائن پر بھی شدید بمباری کی ہے-
شام اور روس کے جنگی طیاروں نے اس دوران دیرالزور شہر کے شمال میں السیاسہ پل کو بھی نشانہ بنایا ہے - خبروں میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے ذریعے علاقے میں داعش کی پیشقدمی روک دی گئی ہے اور شامی فوج نے بھی وہ علاقے داعش کے قبضے سے واپس لے لئے ہیں جن پر اس نے قبضہ کرلیا تھا - اس وقت دیرالزور کے علاقے جبل الثردہ کے اطرف میں شامی فوج اور داعش کے عناصر کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169