اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور سے موصولہ خبروں کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ پشاور کے چار سدہ روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے - پشاور پولیس کا کہناہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کے دوران نائن ایم ایم اور تیس بور کی پستول کا استعمال کیا - حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے - علاقے کے مکینوں کے مطابق جو لوگ حملے میں مارے گئے ہیں وہ چار سدہ روڈ پر واقع ڈیری فارم سے دودھ لے کر جارہے تھے- حملے کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲