18 ستمبر 2016 - 07:40
امریکہ: نیویارک میں دھماکہ، دسیوں افراد زخمی + تصاویر

امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے مصروف علاقے مین ہٹن چیلسی میں ہونے والے دھماکے میں پچیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے فائر بریگیڈ کے ادارے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی حالت بھی تشویش ناک نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا چودہ منزلہ عمارت کے قریب کچرے کے ڈبے میں ہوا ہے۔ تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کا صدر دفتر بھی دھماکے کے مقام کے قریب واقع ہے ۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ کے قریب کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

۔۔۔۔۔
/169