اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام میں سرگرم وہابی تکفیری دہشت گردوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں تیزی لا رہے ہیں اوراس صورتحال میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکہ ہوگا کیونکہ امریکہ ان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ ماسکو میں روسی فوج کے جنرل ولادیمیر ساوشینکو نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیوں کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حکومتی پوزیشنوں اور شہریوں پر 55 حملے کیے جاچکے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں دو بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد جنگ بندی وقفے کو اپنی تنظیم نو کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
.......
/169