16 ستمبر 2016 - 11:56
پاکستان، مہمند ایجنسی میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق اور زخمی

پاکستان کے نیم مختار قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم سولہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بم کا یہ دھماکہ مہمند ایجنسی کی تحصیل ابنار کے علاقے پائی خان کی ایک مسجد کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سے کم سولہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پاکستان کا نیم خود مختار قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں پاکستانی فوج ، دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن بھی کرچکی ہے۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان کے مختلف دھڑے ایک عرصے سے سرگرم ہیں۔

.......

/169