اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ تقریباً 37 لاکھ مہاجر بچوں کو اسکول تک رسائی حاصل نہیں اور وہ بنیادی تعلیم سے بھی محروم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ تعداد دنیا بھر میں موجود مہاجر بچوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ کے نصف سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے خبردار کیا کہ ’لاکھوں مہاجر بچوں کو بحرانی صورتحال کا سامنا ہے، عالمی برادری ان بچوں کی اسکول تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 19 ستمبر کو نیویارک میں مہاجرین اور تارکین وطن کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہونے جارہا ہے۔
.......
/169