15 ستمبر 2016 - 12:03
ایران اور روس کی شامی گروہوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کی اپیل

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو نے شامی فریقوں کے درمیان جنیوا میں فوری مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ماسکو میں ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ حسین جابری انصاری اور میخائل بوگدانف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرنے اور جنیوا میں شامی فریقوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں شام میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس ملک کے حالات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسلح گروہوں کو شام میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرنی چاہیے۔

.......

/169