اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی سیکورٹی کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر جیکب ناگل اور امریکی وزارت خارجہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ تھامس شانون نے دستخط کیے۔ امریکہ کا کسی بھی غیرملکی حکومت کے ساتھ یہ سب سے بڑا فوجی معاہدہ ہے۔
گزشتہ دس سال کے معاہدے کے مطابق کہ جو دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہو رہا ہے، امریکہ ہر سال اسرائیل کو تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ نئے دس سالہ معاہدے کے تحت امریکہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد ہر سال اسرائیل کو تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔
امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی سیکورٹی کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا۔
درایں اثنا امریکی صدر کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے بھی کہا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ رہے گا۔
.......
/169