14 ستمبر 2016 - 13:26
ایران میں معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی کے مواقع فراہم ہیں: صدر روحانی کے مشیر

اقوام اور دینی اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی یونسی نے کہا ہے کہ ایران میں معاشرے کے ہرطبقے کی ترقی کے مواقع فراہم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام اور دینی اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی یونسی نے کہا ہے کہ ایران میں معاشرے کے ہرطبقے کی ترقی کے مواقع فراہم ہیں۔

علی یونسی نے تہران میں ارمنی عیسائیوں کے کھیلوں کے اڑتالیسویں دور کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خود مختاری اور سیکورٹی میں معاشرے کا ہرطبقہ شامل ہے اور مضبوط، ترقی یافتہ، عزت دار اور سربلند ایران کا نعرہ تمام اقلیتوں، اکثریتوں اور ہرشہری کا ہے-

اقوام اور دینی اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کی ایک بڑی تعداد کا تعلق ایران کے مختلف ادیان و مذاہب کے پیرؤوں سے ہے اور تمام ایرانی، قومی ہیرو بن سکتے ہیں- ایران کے ارمنی عیسائیوں کے اولمپیکس کھیلوں کے اڑتالیسویں دور کا آغاز منگل کو تہران کے آرارات اسٹیڈیم میں ہوا جس میں ایران، آرمینیا اورجارجیا کے آٹھ سو کھلاڑی نو قسم کے کھیلوں میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز