14 ستمبر 2016 - 07:16
اسرائیل اور امریکہ کے درمیان38 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پراتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت واشنگٹن تل ابیب کو فوجی امداد کی مد میں 38 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت واشنگٹن تل ابیب کو فوجی امداد کی مد میں 38 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ یہ دس سالہ فوجی امداد کسی ملک کیلئے امریکی امداد کی سب سے بڑی رقم ہے ،معاہدے کے تحت اسرائیل کو خصوصی اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ اس امداد کو امریکی ساختہ ہتھیاروں کی بجائے اپنی دفاعی انڈسٹری پر لگا سکے گا۔
معاہدے میں اسرائیل کو سالانہ نئے پیکیج کا اجراء شامل ہے ،اوباما کے بعد کسی بھی دوسرے صدر کے آنے پر غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے اسرائیل اس معاہدے پر دستخط چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169