اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردی تنظیم احرارالشام نے روس اور امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی مخالفت کردی ہے۔ احرار الشام کے مطابق شام ميں سرگرم دیگر وہابی دہشت گرد گروہ بھی جنگ جاری رکھنے اور اپنے دہشت گردوں جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ احرار الشام نے بعض دہشت گرد گروہوں کی طرف سے شامی حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169