اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علی اکبرولایتی نے اتوار کو تہران میں ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرشام میں جنگ بندی سے دہشت گردوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملا تو شامی فریقوں کے درمیان ہونے والا سمجھوتہ مفید ثابت نہیں ہوگا- ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ عالم اسلام ، جنگ بندی ، اور جانی و مالی نقصانات میں کمی کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم اس سے شامی قوم و حکومت کے دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملنا چاہئے- ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ شام میں جنگ بندی اسی وقت مفید واقع ہوگی جب اس پر تمام فریق متفق ہوں یعنی اصلی فریق کی حیثیت سے شامی حکومت اورایران و حزب اللہ سمیت دمشق کے دیگر اتحادی ممالک - ڈاکٹرولایتی نے مزید کہا کہ ماضی کی مانند جنگ بندی کو دہشت گردوں کے مضبوط ہونے کا باعث نہیں بننا چاہئے بلکہ اس کا مقصد ، محروم عوام کی مدد ہونا چاہئے جو دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲