اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا اور پیسیفک امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام علاقائی اور ہمسایہ ممالک کیساته اقتصادی تعلقات کو بڑهانے کا خواہاں ہے.
یہ بات ابراہیم رحیم پور نے بیرون ملک تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے گورنروں جنرل، سفیروں اور نمائندوں کیساته ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمسایہ برادر ممالک کیساته تجارتی، صنعتی اور اقتصادی تعاون میں فروغ سے بین الاقوامی سلامتی کی ضمانت یقینی ہو گی.
انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے اس لئے ہمیں بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکهنے کیلئے مشترکہ تعاون کو وسعت دے کر پابندیوں کے خاتمے کے بعد موجود مواقع سے فائدہ اٹهانا چاہیے.
اس موقع پر انہوں نے بیرون ملک تعینات ایرانی سفیروں پر زور دیا کہ وہ میزبان ممالک کی حکومتوں کیساته ویزہ کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کریں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲