اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے ایران اور روس کے بڑهتے ہوئے روابط کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری شعبے میں مشترکہ تعاون ایران اور روس کے درمیان روابط میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
یہ بات ' علی اکبرصالحی ' نے ہفتے کے روز ایران کے جنوبی علاقے بوشہر میں جوہری پلانٹ کے نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر روس کے جوہری حکام کے ساته پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق ایک خودمختار اور آزاد ملک ایران اور طاقتور ملک روس کے ساته مل کر بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تعلقات کو وسعت دینے پر ایرانی صدر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے روس کے ساته تعلقات میں توسیع کو ترجیح دیتے ہیں.
صالحی نے مزید کہا کہ رواں سال ایران اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کی حجم میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہر بوشہر جوہری پاول پلانٹ میں دو نئے یونٹس کی تعمیر سے 11 ملین بیرل خام تیل 440 ملین ڈالر کے برابر بچت ممکن ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس تین جوہری پلانٹ کی یونٹس کے ساته مل کر کام کریں تو 33 ملین بیرل تیل بچت کر سکیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲