اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری هتهیاروں کے خاتمے کو اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے مہلک هتهیاروں کے استعمال پر مکمل پابندی اور اس کے عالمی دفاعی نظریے کے تحت استعمال کے خاتمے کے لئے اقدام اقدامات کرے.
ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب 'غلامعلی خوشرو' نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی تخفیف اسلحہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر جوہری هتهیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران غیروابستہ تحریک (NAM) کے صدر کی حیثیت سے اور اس تحریک کے تمام اراکین کی جانب سے مہلک هتهیاروں بالخصوص جوہری هتهیاروں کو تلف کرنے پر زور دیتا ہے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ جوہری هتهیاروں تک دہشتگردوں کی رسائی پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون ناگزیر ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 36/70 کے تحت دہشتگردوں کی جوہری هتهیاروں تک رسائی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک 26 ستمبر کو عالمی یوم تخفیف اسلحہ کے دن مقرر کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ تو جب تک تمام ممالک جوہری هتهیاروں کے خلاف مہم میں ایک واضح حکمت عملی کو اپنایا نہیں کرتے تو خطے میں انتہا پسندوں اور دہشتگرد گروہوں کی کاروائیاں جاری رہیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲