23 اگست 2016 - 17:43
مزاحمتی اقتصادی پالیسی کا اجرا حکومت کی اہم ترجیح: ایرانی صدر

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے اجرا کے حوالے سے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق سنجیدگی سے کام کر رہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے اجرا کے حوالے سے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق سنجیدگی سے کام کر رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے منگل کے روز اسلامی گورنمنٹ ہفتے کی مناسبت سے اپنی کابینہ کے ہمراہ بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار مقدس پر حاضری کے بعد اپنی ایک گفتگو میں کہی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال ایران کو مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے نفاذ سے قابل قدر کامیابیاں حاصل ہوں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معمار اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مقاصد اور سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہدایات موجودہ ایرانی حکومت کے لئے مشعل راہ ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومتی کابینہ امام خمینی (رہ) کے مطہر مزار پر حاضر ہو کر امام اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک بار پهر عہد کیا کے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کی خدمت کے لئے کسی اقدام اور کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

ایرانی صدر نے کہا کہ 38 سال گزرنے کے بعد بهی آج دنیا سامراجی قوتوں، قابض فورسز بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف امام خمینی (رہ) کے مؤقف کو نہیں بهول سکتی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آٰیت اللہ خامنہ ای کے دیے ہوئے مزاحمتی اقتصادی احکامات پر عمل کرے گی اور عوام کے لئے مختلف شعبوں سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی.

حسن روحانی نے مزید کہا کہ اب تک مزاحمتی اقتصاد کے مقاصد حاصل ہونے سے ایران میں مہنگائی، افراط زر میں کمی اور معیشت کی بحالی میں بہتری ہوئی ہے اور ہم جلد مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے بهی امید کرتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲