اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق زائر سرائے رضوی کے نام سے تعمیر کیے جانے والے اس رہائشی کمپلکس میں کم آمدنی والے زائرین امام رضا علیہ السلام کو بنیادی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ زائر سرائے رضوی کے تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے روضے کے متولی حجت الاسلام رئیسی نے کہا کہ ہرسال دو کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ زائرین مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں لیکن شہر میں موجود سہولتیں انتی بڑی تعداد کے لحاظ سے کافی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپلکس کم آمدنی والے زائرین کو بہترین فلاحی خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قیام گاہ نہیں ہوگی بلکہ یہاں ثقافتی امور بھی انجام دیئے جائیں گے اور زائرین کی معرفت میں اضافے کے لیے خصوصی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مشہد مقدس میں تعمیر ہونے والے زائر کمپلکس پر پچاس ارب ایرانی تومان لاگت آئے گی۔ بیاسی ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اس کمپلکس یا زائر سرا میں دو بلاک تعمیر کیے جائیں کے جن میں آٹھ بڑے ہالوں کے علاوہ، چار ہزار کمروں پر مشتمل پانچ سو اٹھانوے سوئیٹ یا اپارٹمنٹ شامل ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169