اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، شہر حلب کے ایک اسپتال کے سربراہ محمد حزوری نے کہا کہ شہر حلب کے پرانے علاقے پر دہشت گردوں نے کیمیاوی گیس کے حامل پانچ مارٹرگولے فائرکئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے-
صلاح الدین کے علاقے پرفائرکئے جانے والے مارٹرگولے نے بھی دو بے گناہوں کی جان لے لی- اسی طرح شہر حلب کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں بھی چھ افراد زخمی ہوگئے-
شہر حلب اور اس کے رہائشی علاقوں میں مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد تقریبا ہر روز راکٹ اور میزائل فائر کرتے ہیں جس میں شام کے بے گناہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲