اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چترال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام تکفیریوں اور دہشت گردوں کی نابودی تک ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہوئی ہے اور عوام بھی اس جنگ میں فوج کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اورآخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ جنرل راحل شریف نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لئے ضرب عضب ملک بھر میں پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲