اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل’’شیخ نعیم قاسم ‘‘نے بیروت میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمے کے سوا کوئی اوربہتراوپشن نہیں ہے اوردہشتگردوں کے حامی مغربی ممالک کو تکفیری دہشتگردگروہوں کی حمایت کرنے کی قیمت اداکرنے پڑےگی۔
انہوں نےکہاکہ یورپ اورامریکہ اب شامی تنازعے کا حل چاہتے ہیں کیونکہ وہ اب تکفیری دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں ۔
انہوں نےکہاکہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے فلسطین کو ترک کرکے صیہونی اتحاد کاحصہ بننے کا انتخاب کیا۔
انہوں نےکہاکہ جو کچھ شام میں ہورہا ہے صیہونی حکومت اسے مطمعین ہے اورآل سعود نے شام کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے بھاری رقم اداکی ۔
لبنان کےصدارتی تعطل پر تبصرہ کرتے ہوئے حزب اللہ نائب سیکرٹری جنرل نے زوردیتے ہوئےکہاکہ مائیکل ایون کے انتخاب کے سوا اسے حل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور’’تحریک مستقبل‘‘ اس میں اس لئے رکاوٹیں پیداکررکھی ہے کیونکہ آل سعود حکومت مائیکل ایون کے خلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲