26 جولائی 2016 - 08:53
ترکی کے وزیر خارجہ نے روسی صدر اور روسی حکومت کا شکریہ ادا کیا

ترکی کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں روس کی طرف سے ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی اور ترک حکومت کی حمایت کرنے پر روسی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ایک بیان میں روس کی طرف سے ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی اور ترک حکومت کی حمایت کرنے پر روسی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ٹی وی چینل کے ذریعہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس نے ترک حکومت فوجی بغاوت کے دوران بھر پور حمایت کی جس پر ہم روس کے صدر پوتین اور روسی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169