1 جولائی 2016 - 12:39
بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں

جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹیلی ویژن کے مطابق قلندیا چیک پوسٹ کے اطراف میں یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو رمضان المبارک کی آخری نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو بیت المقدس شہر اور مسجد الاقصی کے اطراف تعینات کر دیا گیا اور صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے دروازے فلسطینیوں پر بند کر دیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲