اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طارق فاطمی نے بدھ کے روز پاکستان کی خارجہ پالیسی، مواقع اور چیلنج کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں ایران کے ساتھ تعلقات کی تقویت کو نواز شریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا حالیہ دورہ پاکستان کہ جو پابندیاں ختم ہونے کے بعد کے حالات میں انجام پایا، دو ہمسایہ ملکوں کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے اور یہ دورہ کامیاب رہا۔
طارق فاطمی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اس منصوبے پرعمل درآمد میں سنجیدہ ہے اگرچہ اس میں بہت رکاوٹیں موجود ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے ساتھ ساتھ ایران کی چابہار بندرگاہ کی تعمیر و ترقی کے بارے میں بھی کہا کہ یہ دونوں بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں ہیں بلکہ یہ ایک دوسرے کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
.......
/169