15 جون 2016 - 13:36
اوسلو میں ایران اور امریکا کے وزارئے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اوسلو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اوسلو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات اوسلو فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ دونوں وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے اجرائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ظریف نے ناروے کے دورے کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

.......

/169