14 مئی 2016 - 16:52
حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی بیان

حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر مصطفیٰ بدر الدین کی شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
اسمبلی کے بیان میں اس عظیم اور شجاع کمانڈر کی شہادت کے موقع پر امام زمانہ (عج) اور ولی امر مسلمین کی خدمت میں تعزیت پیش کئے جانے کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور شہید کے اہل خانہ کو بھی تسلیت پیش کی گئی ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ شہید مصطفیٰ بدر الدین اسلامی مزاحمت کے ان عظیم مجاہدوں میں سے تھے جنہوں نے پیغمبر اکرم(ص)، ائمہ اطہار(ع) مخصوصا امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ہزاروں جوانوں کو درس جوانمردی و جانثاری دیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے دشمنوں کے اس دھشتگردانہ اور ناجوانمردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا لہو حزب اللہ کے اندر مزید استقامت اور پائیداری کا باعث بنے گا جبکہ دشمنوں مخصوصا تکفیری اور صیہونی طاقتوں کی نابودی کا سبب قرار پائے گا۔

واضح رہے شہید مصطفیٰ بدر الدین نے شام میں ہوئے ایک بم دھماکے میں شہادت ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲