اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روزگار کے مزید مواقع فراہم کریں.
یہ بات انہوں نے تہران میں اعلی حکام کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پر امید ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی اور اس سے روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام، یمن، عراق اور لبنان میں دہشت گردی اور عدم تحفظ کے پھیلاؤ کی روک تھام میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲